پرویزالٰہی نے عمران کو جنرل فیصل نصیر کے خلاف ایف آئی آر سے کیوں روکا تھا؟

ik-pehahaish.jpg


پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے اس بات کا اعتراف کرلیا کہ انہوں نے وزیرآباد حملے کی تحقیقات کے دوران عمران خان کو فوجی افسر کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے سے روکا تھا۔

اے آروائے کے پروگرام خبر مہربخاری کے ساتھ میں شریک اس وقت کے وزیراعلٰی پرویز الٰہی نے اپنے ہی پارٹی چیئرمین کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا عمران خان کو پیشکش کی تھی کہ جس افسر سے چاہیں تحقیقات کروانے کیلئے تیارہیں ، دو تین تکنیکی چیزوں کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کروانے سے روکا تھا۔

پروزیر الہیٰ نے کہا ظاہر ہےعمران خان نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا تھا تو میں کیسے کوئی ایسی بات کرتا کہ انہیں ذہنی اذیت ہوتی، ایک بات جو فیئرہے ، ہم نے کہا تھا کہ اپنی مرضی کے لوگ لگا لیں، ہمیں اعتراض نہیں، آپ کی اپنی حکومت ہے اور ہمیں بڑا دکھ ہے۔

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا آپ کسی جج کیخلاف ایف آئی آر نہیں دے سکتے، ان کا اپنا ادارہ موجود ہے۔ آپ فوج کے ادارے کیخلاف نہیں دے سکتے۔ 4 ماہ بعد انھوں نے ہماری حکومت نہیں چلنے دی، 4 ماہ بعد عمران خان کے گھر کیا کیا اور ہمارے گھر کیا کِیا‘۔

پی ٹی آئی صدرکا کہنا تھا کہ پرانا وقت چلا گیا، اب ہم نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ آپ نے اداروں کی ساکھ بنانی ہے۔ اس لیے تحمل سے چلنا چاہئیے۔

آئی ایس پی آر بھی ہمارا اپنا ادارہ ہے، اپنے لوگ ہیں۔ پہلا کام یہی ہوگا کہ ان کے ساتھ بیٹھیں اور ملک مضبوط کریں۔ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا، فوج ہمارا ادارہ ہےاور اس کی قربانیوں کو کس طرح بھول سکتے ہیں؟۔ فوج کے لوگ شہید ہو رہے ہیں، ہم انکی فیملیز سے ملتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔

عمران خان پرحملہ کروانے میں ڈی جی سی ملوث ہونے سے متعلق سوال پر پرویز الٰہی نے کہا کہ تحقیقات ہو رہی ہے، میں کہتا ہوں انصاف ملنا چاہیے۔عام آدمی کو اورہمارے چیئرمین کو بھی انصاف ملنا چاہیے،چیف منسٹری کے حوالے سے فیصلے عمران خان نے کرنے ہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف روزعدلیہ کیخلاف بول رہے ہیں، انہیں اداروں کو بدنام کرتے شرم نہیں آتی، گھس بیٹھیے محسن نقوی کے 90 دن پورے ہو چکے ہیں، ملک میں الیکشن کیوں نہیں ہو سکتے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ کچے کے علاقے سے بکتر بند نکال کر میرے گھر پر حملہ کیا گیا۔
 

MADdoo

Minister (2k+ posts)
kiun k Pervez ilahi Khassi hai, Ghaddar hai?
A Big NO.

He knows Pakistan's system more than Imran Khan. he knows how to capture someone and how to take revenge. Our Khan is bhola badshah and he goes by the books
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
fauj ke Paltu PTI main bhi hon to in ko vote na dena.. ye asteen ke saanp aik aik ker ke khud mar jaaain gay aleemay tareenay madar cho.d kameenay
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا،

ادارہ تو اتنا مضبوط ہے کہ سپریم کورٹ تک اسے کچھ نہیں کہہ سکتی لیکن ملک مضبوط پھر بھی نہیں ہے۔۔

صحیح بیان یہ ہوتا کہ ادارے اپنی حدود میں رہے تو ملک مضبوط ہوگا ۔۔
 
ایک تو مجھ سے یہ بات سمجھ نہیں آتی کے جو بی کام خراب ہوتا ہے اسے پرویز الٰہی نے پہلے کو منا کیا ہوتا ہے۔