
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا۔ چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو انکے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پرویز الہٰی گاڑی میں جارہے تھے پولیس نے گاڑی روک کر گرفتار کیا۔
پرویز الٰہی کی گرفتاری پر مونس الٰہی کا ردعمل سامنے آگیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کیساتھ تھے اور پی ٹی آئی کیساتھ ہی رہیں گے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا تھا تب میرے والد نے مجھے یہ کہا تھا کہ چاہے مجھے بھی گرفتار کر لیں ہم نے عمران خان کا ساتھ دینا ہے ۔ 3 دن پہلے میرے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب کہا جا رہا ہے کہ پولیس نے میرے والد کو جھوٹے مقدموں میں گرفتار کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1664263600133767169
مونس الٰہی نے مزید کہا کہ ہم انشا ءاللہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/monsiahasiaah.jpg