پرویز الہٰی کی گرفتاری پر اہلیہ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
1264519_4153385_sCCC_updates.jpg


سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے پر ان کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں حبس بےجا اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں نگراں حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی صدر کی اہلیہ کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کو نظر بند کرنے سے روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ پرویز الہٰی کو لاہور سے اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ پرویز الہٰی کو کوئی اتھارٹی، کوئی ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی، کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔

Source
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

MUNIRAY DALAY ki ——- DALA COURTS ——— DALON KI KOI IZAT NAHI HOTI ——- Tuheen kon si ?​

 

nawaz.sharif

Minister (2k+ posts)
LHC order is restricted to Punjab only.

Powerful quarters have cleverly used Islamabad police to avoid any contempt.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اب یزید نجفی اور عالیہ نیلم پر مشتمل ڈویزن بنچ بن جائے گا اور وہ کہہ دیں گے چوہدری صاب کو پنجاب پولیس نے گرفتار نہیں کیا سنگل بینچ کا آرڈر صوبے کی پولیس کی حد تک تھا
درخواست خارج
 

Back
Top