پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے کا میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا، وزیر داخلہ رانا ثناء

13ranansnanaparvezelahighrhrhrhrh.jpg

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے کی اطلاع میڈیا رپورٹس کے ذریعے ملی۔

خبررساں ادارے سماء ٹی کے پروگرام میں صحافی و اینکر منصور علی خان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر ہونے والے آپریشن کی مجھے پیشگی اطلاع نہیں تھی، جب یہ آپریشن شروع ہوا اور میڈیا کوریج شروع ہوئی تو میرے علم میں آیا، پولیس کی جانب سے موقع پر اس حد تک طاقت کا استعمال نامناسب تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میں نےفوری طور پر سی سی پی او لاہور سے رابطے کی کوشش کی مگر ان کا فون نہیں ملا، آدھے گھنٹے بعد انہوں نے جواب دیا کہ وہ مدینے میں ہیں، اس دوران میں نے بشمول آئی جی پنجاب دیگر افسران سے رابطے کی کوشش کی مگر کسی سے بھی میرا رابطہ نہیں ہوسکا، موقع پر موجود افسران ہی واقعہ کے ذمہ دار ہیں، ان لوگوں کو یہ وضاحت دینی چاہیے کہ ایسے طاقت کے استعمال کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

https://twitter.com/x/status/1652351952452489219
انہوں نے کہا کہ ’کسی کا دروزہ توڑ کر گھر میں داخل ہونے کی اجازت کوئی قانون نہیں دیتا، پرویز الہیٰ کو اگر گرفتار کرنا تھا تو انہیں آزادانہ نقل و حرکت کے وقت بھی کیا جاسکتا تھا، گزشتہ روز ہونے والی کارروائی کا حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان یہ بات طے ہوچکی ہے کہ الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہیں، اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن کروائیں گے کیونکہ اپوزیشن نے بھی ایک ہی دن الیکشن کی تائید کی ہے۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
This statement is only to cover the disrespect towards women of Choudhry family.

Otherwise all is planned by these bastards or some unknown bastards.