پرویز خٹک بھی تحریک انصاف کا انتخابی نشان "بلا" چھننے کیلئے پر تولنے لگے

ptih1i1h311.jpg

استحکام پاکستان پارٹی کے بعد پرویز خٹک کی بھی تحریک انصاف پارلیمنٹیرین تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا "چھیننے" کیلئے میدان میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا خطرے میں ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ تحریک انصاف 20 روز میں پارٹی الیکشن نہیں کرواسکے گی کیونکہ تحریک انصاف کی ساری قیادت یا تو جیلوں میں ہے یا روپوش ہے اور اگر پی ٹی آئی لیڈرشپ پارٹی الیکشن کیلئے سامنے آتی ہے تو انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا حاصل کرنے کیلئے پرویز خٹک نے قانونی ماہرین سے صلاح مشورے شروع کردئیے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1728012872721293699
دوسری جانب خیبر پختونخوا میں پی پی پی کی ایک وکٹ گرگئی اور سابق وزیر خزانہ مظفر سید نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پرویز خٹک کی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مظفر سید آج جلسے کے دوران پی ٹی آئی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے، انہوں نے پرویزخٹک اور محمود خان سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے مظفر سید کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا اور وہ 30 سال تک جماعت اسلامی سے بھی وابستہ رہے تھے۔

اسی حوالے سے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مظفر سید نے بتایا کہ پرویز خٹک اور محمود خان نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا آج باضابطہ اعلان کروں گا۔
 

Back
Top