سابق وزیراعلی پرویز خٹک نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ پرویز خٹک نے 1988 میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیریئر شروع کیا تھا،اسکے بعد پی پی شیر پاؤ، قومی وطن پارٹی کا حصہ رہے۔
https://twitter.com/x/status/1892602890054701139
بعدازاں پرویز خٹک 2012 میں تحریک انصاف کا حصہ بنے، 2013 میں وہ وزیراعلیٰ بنے جبکہ الیکشن 2018 میں وہ وزیر دفاع رہے۔
نو مئی واقعے کے بعد پرویز خٹک نے تحریک انصاف چھوڑدی اور 2023 میں تحریک انصاف پارلیمنٹیرین بنائی، نوشہرہ کی تمام سیٹیں ہار گئے۔ اب مولانا کے قافلے کا حصہ بنیں گے