
تحریک انصاف کو بڑا دھچکا۔۔ پرویز خٹک کے بھتیجے کی پیپلزپارٹی میں شمولیت۔۔ بھائی کی بھی جلد شمولیت کاامکان
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھتیجے اور لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک نے اتوار کے روز پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پرویز خٹک کے بھائی اور سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک بھی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور وہ بھی چند روز میں پیپلزپارٹی کا حصہ بن جائیں گے۔
لیاقت خٹک کی اپنے بھائی پرویز خٹک سے ناراضگی کی وجہ پی کے 63 سے اپنے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنا بنی جہاں سے پرویز خٹک نے مرحوم میاں جمشید کاکاخیل کے صاحبزادے کو ٹکٹ دلوادیا۔
لیاقت خٹک نے اس سیٹ پر ن لیگ کے امیدوار اختیارولی کو سپورٹ کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تحریک انصاف اس سیٹ سے ہارگئی۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن سے پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر نے راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
راجہ پرویز اشرف نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرناخوش آئندہے، عوام کاسب سے بڑامسئلہ مہنگائی اوربے روزگاری ہے۔
راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا کہ پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں پنجاب سے بڑی مارجن سے فتح حاصل کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/perv111.jpg