پرویز خٹک کی گواہی نے نیب کا 190 ملین پاؤنڈ کا کیس کیسے خراب کیا؟

sahai11h314.jpg

پرویز خٹک 190 ملین پاؤنڈ کیس میں تفتیشی افسر کے سامنے دیئے بیان سے ہٹ گئے، کیس خراب کردیا، صحافیوں کے تبصرے۔۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیان پر صحافیوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے سارا کیس ہی خراب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کےموقع پر سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا، تاہم کچھ صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے تفتیشی افسر کے سامنے دیئے گئے بیان سے بالکل ہٹ کر گفتگو کی جس سے پورا کیس ہی خراب ہوگیا۔

صحافی ثاقب بشیر نے کہا کہ پرویز خٹک نے اصل گیم نیب کے ساتھ ڈالی اور جون 2023 میں تفتیشی افسرکے سامنے جو بیان دیا اس کو 10 جولائی کو عدالت کے سامنے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے عمران خان کے مخالف حصہ تبدیل کردیا، اس حصے میں پرویز خٹک نے کہا کہ "عمران خان کے اصرار پر کابینہ نے بغیر مشاورت منظوری دی"، جبکہ عدالت میں انہوں نے یہ بات ہی نہیں کی۔
https://twitter.com/x/status/1811400722216309141
صحافی زبیر علی خان نے کہا کہ پرویز خٹک نے نیب کو بیان دیا تھا کہ کابینہ میں سمری آنے کے بعد عمران خان نے بغیر مشاورت سمری منظور کرلی ، عدالت میں ایسے کسی الزام کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1811406283825713210
صحافی اہتشام کیانی نے کہا کہ پرویز خٹک نے اپنا بیان تبدیل کردیا، تفتیشی افسر کو بیان دیتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ" عمران خان نے بطور وزیراعظم اصرار کیا اور وفاقی کابینہ نے بند لفافے کی منظوری دیدی"، عدالت میں بیان دیتے ہوئے پرویز خٹک کے بیان سے یہ حصہ غائب ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1811405120485171595
اینکر پرسن ثمینہ پاشا نے کہا کہ اب پی ٹی آئی والے یہ ٹرینڈ ناچلا دیں کہ پرویز خٹک آخر وفا کرگیا۔
https://twitter.com/x/status/1811383401846382923
سہیل راشد نے کہا کہ عجب گواہ کی غضب کہانی ہے، پرویز خٹک نے عدالت کو بتایا کہ وہ جو کچھ عدالت کو بتارہے ہیں یہ سب نیب کے تفتیشی نے ان کو بتایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1811382108864311748
 

Back
Top