
پولیس نے سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینجر کی لاش کو مسخ کرنے اور نذر آتش کرنے والے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے پریانتھا کمارا کی لاش کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے اور ایک دوسرے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ہونےو الے شخص کی شناخت امتیاز بلی نے نام سے سامنے آئی ہے جس نے فیکٹری مینجر پر تشدد کیا ۔
پولیس کے مطابق امتیاز عرف بلی اس کیس کا اہم ترین ملزم ہے جسے پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپوں کے بعد گرفتار کیا، ملزم ہر بار اپنا ٹھکانہ تبدیل کرلیتا تھا، گرفتاری کے روز امتیاز راولپنڈی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے اسے بس میں سے گرفتار کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1467847996515749897
پولیس نے پریانتھا کمارا کی لاش کو نذر آتش کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے مگر اس کی شناخت ابھی پوشیدہ رکھی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق اس کیس کا مقدمہ 900 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں اب تک132 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، اس کیس میں گرفتار ہونے والے مرکزی ملزمان کی تعداد بھی27 تک پہنچ چکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sialko-11--1.jpg