پریمو کولہی۔ ایک ہندو پورے مسلم سماج سے بہتر نکلا

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
پاکستان میں توہینِ رسالت، توہینِ قرآن اور توہینِ اسلام کے نام پر کتنے ہی قتل ہوچکے ہیں، آئے روز کوئی نہ کوئی واقعہ ہوتا رہتا ہے، جس میں جنونی ہجوم اکٹھا ہوتا ہے اور اپنا اسلام لے کر کسی نہ کسی کے سر چڑھ جاتا ہے اور اس کی بلی چڑھا دیتا ہے۔ مگر آپ کو کبھی 25 کروڑ مسلمانوں سے بھرے اس ملک میں مسلمانوں کا کوئی چھوٹا سا بھی جتھا ایسا نکلتا دکھائی نہیں دے گا جو ایسے کسی ملزم کو جنونی ہجوم سے بچانے کی کوشش کرے۔ پاکستان میں اکثر مسلمان ٹی وی یا سوشل میڈیا پر بیٹھ کر یہ دعوے کرتے نظر آتے ہیں کہ پوری قوم تو بڑی امن پسند ہے، بس تھوڑے سے لوگ، چھوٹی سی اقلیت ہیں جو مشتعل ہوکر آئے روز کسی نہ کسی کا اسلام کے نام پر گلہ کاٹتے رہتے ہیں، اگر یہ سچ ہے کہ یہ چھوٹی سی اقلیت ہے تو پھر اکثریت میں سے کبھی لوگ کیوں نہیں نکلے، کیوں کبھی اس اس ہجوم کے مقابلے میں اس سے بڑا ہجوم نہیں نکلا۔ وجہ صاف ہے کہ اکثریت ہی اسی سوچ کی حامل ہے۔

سندھ میں گزشتہ روز ڈاکٹر شاہنواز پر توہینِ رسالت کا الزام لگا، پولیس نے عوام کے ہاتھوں مرنے سے پہلے خود اس کو مار کر ثواب کمالیا۔ جنونی عوام نے مگر اس کی لاش کو بھی نہ چھوڑا۔ اس کی لاش کو آگ لگادی۔ سلام ہے مگر ایک شخص کو جس نے ادھ جلی لاش کو اٹھایا اور جنونی ہجوم سے بچا کرچل پڑا دفنانے۔ اس ادھ جلی لاش کو جنگلی جانوروں سے بچانے والے شخص کا نام ہے پریمو کولہی اور یہ ہندو ہے۔ اگر یہ ہندو نہ ہوتا تو یہ بھی اس ہجوم کے ساتھ مل کر لاش کو جلا رہا ہوتا اور اپنے ایمان کو تازگی بخش رہا ہوتا۔ مگر شکر ہے یہ ہندو تھا۔ 25 کروڑ مسلمانوں سے بھرے سڑے ہوئے سماج سے ایک ہندو نکلا جس نے ادھ جلی لاش کو اٹھایا اور لے جاکر ایک ویران جگہ پر جہاں اسے جگہ ملی دفنا دیا۔ یہ ہندو پورے 25 کروڑ مسلمانوں سے بہتر نکلا۔ سلام ہے پریمو کولہی نامی اس ہندو کو۔۔


GYKr7vf-WAAA77-Le.jpg
 

pinionated

Minister (2k+ posts)
Pakistanis are looking for shortcuts for everything… even jannat… just tell them a shortcut and without even verification, they will start following it…
 

Back
Top