پشاور، واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر نوجوان نے گروپ ایڈمن کو قتل کر دیا

whatsapp-channels-on-an-android-phone.jpg


پشاور کے علاقے ریگی میں واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے پر ہونے والے اختلافات کے نتیجے میں ایک شخص نے دوسرے شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک دن قبل پیش آیا، جب مقتول اور ملزم کے درمیان گروپ سے نکالے جانے پر تلخ کلامی ہوئی تھی، جو بالآخر قتل میں بدل گئی۔

پشاور کے تھانہ ریگی کے سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) معراج خان نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ مقامی افراد اور قبیلے کے لوگوں کا ایک واٹس ایپ گروپ تھا، جس سے ایک شخص کو نکالے جانے پر اختلاف پیدا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ قتل سے قبل اشفاق اور مشتاق کے درمیان بحث ہوئی تھی، اور اگلے دن بات مزید بڑھ گئی۔

https://twitter.com/x/status/1898068504722690315
پولیس کی رپورٹ کے مطابق، مقتول مشتاق کے سوتیلے بھائی ہمایوں نے بیان دیا کہ واٹس ایپ گروپ سے نکالے جانے کے بعد اشفاق اور مشتاق میں تکرار ہوئی تھی۔ بعد ازاں، دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی، اور ہمایوں اور مشتاق نے راضی نامہ کروانے کے لیے ایک مقامی حجرے کی طرف جانے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم راستے میں اشفاق نے دونوں پر دوبارہ فائرنگ کی۔

GlcqPQpWoAAewsM


ہمایوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد ان کے بھائی مشتاق اپنی جان بچانے کے لیے ایک پیٹرول پمپ کے کمرے میں پناہ گزین ہوئے، جہاں اشفاق نے ان پر گولی مار کر انہیں قتل کر دیا۔

ایس ایچ او معراج خان نے تصدیق کی کہ یہ واقعہ گزشتہ روز بعد دوپہر پیش آیا اور انہوں نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاتل کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
 

Back
Top