پشاور بی آرٹی انکوائری: نیب نے 168ارب روپے بچانے کا دعویٰ کردیا

17brtpershahwrksjkdkd.png

قومی احتساب بیورو نے پشاور بی آر ٹی انکوائری میں قومی خزانے کی 168 ارب کی بچت کا دعویٰ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب نے 25 سالہ تاریخ میں سب سے بڑی ریکوری کی ہے یہ ریکوری پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) منصوبے کی گئی۔

نیب کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے پشاور بی آرٹی میں 168اعشاریہ 5 ارب روپے کی بالواسطہ ریکوری کی ہے،اور عالمی ثالثی عدالت سے کانٹریکٹرز سے 31اعشاریہ 5 ارب روپے کا دعویٰ بھی خارج کروادیا ہے۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2018 میں پشاور بی آر ٹی منصوبے میں تحقیقات کا آغاز ہوا، یہ تحقیقات غیر قانونی کانٹریکٹ ایوارڈنگ اور سرکاری فنڈنگ میں خرد برد کے الزامات کے تحت شروع کی گئی،نیب کی موجودہ قیادت نے تحقیقات کو تیز کیا تو 108 اعشاریہ 5 ارب روپے کی بچت کی گئی ۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ کانٹریکٹ میں شامل 6 منصوبوں میں غلط طریقے سے مخصوص کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے، ان کمپنیوں نے بغیر کام کے 1 ارب روپے حاصل کیے،نیب کی تحقیقات کی بدولت منصوبوں کو اصلی لاگت میں مکمل کروائی گئی اور9 ارب کی بچت کی گئی۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اگر نیب اتنا ہی تگڑا اور ایماندار ہے تو پرائیویٹ بجلی گھروں کا کیس کھولے اور اسکی تحقیقات کرے۔
 

Back
Top