پشاور بی آر ٹی نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

9%D8%A8%D8%B1%D8%AA%D8%AA%DB%8C%DA%86%DA%A9%D8%AA%DB%8C%D9%86%DA%AF%D8%A7%D9%88%D8%A7%D8%B1%D8%AF.jpg

پشاور بی آر ٹی منصوبے نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور بی آر ٹی منصوبے کو ایک اور عالمی ادارے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر فیصل امین خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اس پیش رفت کا اعلان کیا اور کہا کہ پشاور بی آر ٹی نے ٹرانس ٹکٹنگ کی جانب سے " بہترین سمارٹ ٹکٹنگ پروگرام" کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے ۔

https://twitter.com/x/status/1549280560517873664
انہوں نے کہا کہ ٹرانس پشاور،خیبر پختونخوا حکومت وزیراعلی محمودخان کی قیادت میں بہترین کارکردگی دکھانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1549357725146091526
فیصل امین خان نے کہا کہ ہمارا مستقبل دیگر شہروں میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میں بہتری لانا ہے۔