
کے صوبائی دارالحکومت پشاور کی کینٹ ڈویژن پولیس نے کارروائی کے دوران شہر میں سرگرم افغان راہزن گروہ کا سراغ لگا لیا، یہ راہزن گروہ موبائل چھیننے، موبائل فونز آئی ایم ای آئی چینج کرنے اور چھینے گئے موبائل فونز افغانستان اسمگل کرنے میں ملوث ہے۔
ایس پی کینٹ زنیر احمد چیمہ نے بتایا کہ ملزمان میں سلیم، قاری عبیدالرحمان اور عارف جمیل شامل ہیں۔ ان میں سے دو ملزموں کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے، مرکزی ملزم سلیم اسلحہ کی نوک پر شہریوں سے موبائل فون چھینتا جب کہ قاری عبید الرحمان ملزم سلیم سمیت دیگر ملزمان سے مسروقہ موبائل فونز خریدتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1459818885369241603
پولیس کے مطابق ملزم عارف جمیل جو کہ آئی ٹی ایکسپرٹ ہے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی چینج کرتا تھا، اور وہ موبائل فون کے لاک کھولنے کا بھی ماہر ہے، ای ایم آئی ای نمبرز چینج کرنے اور لاک کھولنے کے بعد موبائل فون افغانستان اسمگل کئے جاتے تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پنجاب، کراچی اور دیگر بڑے شہروں سے بھی مسروقہ موبائل لیتے تھے ملزمان کی نشاندہی پر دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے 66 چھینے گئے موبائل فون، 3 لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، موبائل اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور مجموعی طور پر 9 لاکھ 25 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار گروہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 14 اگست کو ایک واردات کی تھی جس کے دوران شہری نے مزاحمت کی تھی جسے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق مذکورہ واقع پہاڑی پورہ میں پیش آیا تھا جس کے ملزموں کی تلاش جاری تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8peshawar.jpg