پشاور کے سب سے بڑے پارک کی کچرا کنڈی پر تعمیر آخری مراحل میں داخل

02-1633408574.jpg


خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے شہریوں کیلئے خوشخبری، کچرا کنڈی پر اب ہریالی نظر آئے گی، شہر کے سب سے بڑے پارک کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ کے سنگم پر 216 کنال پر محیط میگا پارک پشاور ڈیوپلمنٹ اتھارٹی کے ہارٹیکچرل ڈائریکٹریٹ کی زیر نگرانی تیار کیا جارہاہے، پارک کو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں گلستان ہزار خوانی پارک کو شہریوں کیلئے کھولا جائے گا، پارک کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کرینگے۔

01-1633408569.jpg


پارک کو رنگ روڈ پر ٹریفک کے شور سے محفوظ رکھنے کیلئے جنگل پلانٹیشن کے تحت 1500 درخت لگائے گئے ہیں گلستان ہزارخوانی پارک میں نایاب پودے ڈریگن بونسائی ، امل تاس اور سات رنگی لگائے جارہے ہیں، 250 گاڑیوں کیلئے پارکنگ ، کلر فاؤنٹین ،وسیع اسٹون پچنگ تالاب اور راہداری میں پتھروں اور سنگ مرمر کا کام مکمل ہوگیا۔

03-1633408578.jpg


منصوبے کے نگران ڈپٹی ڈائریکٹر فرید اللہ خٹک کا کہنا ہے کہ شہر کی قیمتی اراضی پر 20 سال سے گندگی جمع کی جارہی تھی، جس نے ڈمپنگ سائٹ کی صورت اختیار کی،ہارٹیکچرل ڈائریکٹریٹ کو ٹاسک ملا کہ اراضی کو کارآمد بنایا جائے جس پر پی اے ڈی کے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ریاض علی خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق محسود کے ہمراہ کام شروع کیا اور قلیل مدت میں پشاور کی عوام کیلئے وسیع پارک کی صورت میں ایک خوشگوار اضافہ ہوا،

04-1633408581.jpg


انہوں نے کہا کہ مذکورہ پارک کے ساتھ متصل 74کنال اراضی پر برڈز ایوری اور چڑیا گھر بنانے کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے.