
پیپلزپارٹی کے سینئر ترین پارلیمنٹیرین سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب اور کے پی کے انتخابات میں تاخیر ہوئی تو پیپلزپارٹی مخالفت کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر ترین پارلیمنٹیرین سینیٹرتاج حیدر نے نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا آئین کے مطابق انتخابات وقت سے ایک دن بھی آگے نہیں ہونے چاہییں۔
تاج حیدر کا کہنا تھا کہ اگرپنجاب اورکے پی کےانتخابات میں تاخیر ہوئی تو ہم مخالفت کریں گے، پیپلزپارٹی انتخابات میں تاخیر کو جمہوریت کے لیے نقصان دہ سمجھتی ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ جوخطرات ہیں وہ درست ہیں لیکن اس کا حل نکالنا چاہیے، مالی حالات خراب ہونے کے باوجود انتخابات کے لیے وسائل مختص کرنا ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1621785724700823552
ان کا کہنا تھا کہ حالات کی خرابی کا حل یہ نہیں کہ انتخابات ہی نہ کرائے جائیں، فضول خرچی نہ کریں لیکن اخراجات جمہوریت کی راہ میں کھڑے نہیں ہونے چاہئیں۔ پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے ہم ہرالیکشن میں حصہ لیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1tahjhaier.jpg