پنجاب:جنرل(ر) بٹ اہم عہدے پر

Psycho

MPA (400+ posts)
عبادالحق
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور
پنجاب حکومت نے جنرل ریٹائرڈ ضیاء الدین بٹ کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی معائنہ ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اور سینیٹر پرویز رشید نے بی بی سی بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی۔

جنرل ضیاء الدین بٹ آئی ایس آئی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ بارہ اکتوبر انیس ننانوے میں مسلم لیگ ن کے قائد اور اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل پرویز مشرف کو آرمی چیف کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ جنرل ضیاء الدین بٹ کو آرمی چیف مقرر کیا تھاتاہم وہ صرف چند گھنٹوں تک آرمی چیف رہے۔

اسی دوران جنرل پرویز مشرف نے نوازشریف کی حکومت کو برطرف کر دیا اور وہ آرمی چیف کے ساتھ ساتھ پاکستان کے چیف ایگزیکیٹو بھی بن گئے۔ بارہ اکتوبر کی فوجی کارروائی کے بعد جنرل ضیاء الدین بٹ منظر سے غائب ہوگئے تاہم اب گیارہ سال بعد انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معائنہ ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

"سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دن ہی اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ جنرل ضیاء الدین کو معائنہ ٹیم کا سربراہ مقرر کرکے انہیں نواز گیا ہے یا پھر اس تقرری سے کوئی نیا سیاسی پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے"
۔
جنرل ضیاء الدین بٹ کی تنخواہ اور مراعات کے بارے میں آئندہ چند دنوں میں نوٹیفیکشن جاری کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم کے سربراہ کا عہدہ صوبائی محکمہ کے سیکرٹری کے مساوی ہوتا ہے اور ٹیم کا سربراہ براہ راست وزیر اعلیٰ کے احکامات کے تحت اپنے فرائض انجام دیتا ہے۔

پاکستان میں سابق فوجی جرنیلوں کو مختلف عہدوں پر تعین کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے تاہم جنرل ضیاء الدین بٹ کی وزیراعلیٰ کی معانیہ ٹیم کا سربراہ کی حیثیت سے تقرری نے اس بحث کو جنم دے دیا ہے کہ آخر اس تقرری کی ضرورت کیا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آرمی چیف یا آئی ایس آئی کے سربراہ کا عہدے طاقتور عہدوں میں شمار ہوتا ہے اور اس طرح کے عہدے پر فائز رہنے والے جرنیل کو ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم کا سربراہ کا عہدہ سنبھالنا حیران کردینے سے کم نہیں ہے ۔

سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دن ہی اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ جنرل ضیاء الدین کو معائنہ ٹیم کا سربراہ مقرر کرکے انہیں نواز گیا ہے یا پھر اس تقرری سے کوئی نیا سیاسی پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

جنرل ضیاء کی بطور آرمی چیف تقرری کو اس وقت کی عسکری قیادت نے قبول نہیں کیا تھا اور نواز شریف کے ہاتھوں برطرف کیے جانے والے اپنے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے ساتھ کھڑے ہوگئے تھے جو اپنے سری لنکا کے دورے پر تھے۔

 

GeoG

Chief Minister (5k+ posts)
Shrood Move to start debate in Media about his removal saga and Military takeover.
Gen Musharraf will be a worried man today becasue as much as he is trying to run away from Media, this man will force him to answers for questions never asked before and this time agenda will not not be set by Musharraf.
 

Star Gazer

Chief Minister (5k+ posts)
It is sad that the Sharif brothers seem to be doing the politics of revenge rather than for the people!
 

Salik

Senator (1k+ posts)
They are doing the same "Aqarbaperweri" as the current PPPP govt... I dont see a major change n policies when these idiots come back in power in a few years...