
پنجاب حکومت نے حکومتی پالیسیوں کے دفاع اور حکومت مخالف پراپیگنڈہ کاؤنٹر کرنے کیلئے ایکسپرٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایکسپرٹ کو ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر صحافی علی رامے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ میں حکومتی پالیسیوں کے دفاع اور حکومت مخالف پراپیگنڈہ کرنے والوں کو روکنے کیلئے ڈیجیٹل ایکسپرٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1810622825201586419
اس ایکسپرٹ کو ماہانہ 2 سے 4 لاکھ روپے تک تنخواہ دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ پنجاب حکومت اپنے ڈیجیٹل سیٹ اپ پر 55 کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔
علی رامے نے اپنے بیان میں پنجاب کے فنانس کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کی نقل بھی شیئر کی جس میں انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے "کیپسٹی بلڈنگ آف اینٹیٹیز"کا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کیلئے 550 ملین کے فنڈز کی ضرورت ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1810642966391718121
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2maryadgtlalexpertsksj.png
Last edited by a moderator: