
پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اعلان کردہ سولر اسکیم کے نام پر فراڈ ہونے لگے، نوسر بازوں نے عوام کو مفت سولر پینلز دلوانے کیلئے پیسے بٹورنا شروع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق شورکوٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سولر اسکیم کے نام پر عوام کو لوٹنے کا ایک واقعہ پیش آیا ہےجس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تھانہ وریام میں درج مقدمے میں 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں شکایت کنندہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سرکاری سولر سسٹم دلوانے کا جھانسا دے کر رقم وصول کرتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سولر اسکیم کا اعلان کیا ہےجس کے تحت نومبر کے مہینے سے عوام میں سولر پینلز کی تقسیم شروع ہوجائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1838569182155120861
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2solapapanenfraude.png
Last edited by a moderator: