پنجاب پولیس نے جورڈن گینگ کو پکڑنے کیلئے فلمی پلان ترتیب دیا

jordangh11.jpg


پنجاب پولیس نے جورڈن گینگ کو پکڑنے کیلئے جس فلمی پلان پر عمل کیا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پنجاب پولیس نے بین الاقوامی منشیات فروش گروہ جورڈن گینگ کی گرفتاری کیلئےایسا پلان تشکیل جس کے تحت پنجاب پولیس نے منشیات فروش گروہ سے لاکھوں روپے کی منشیات خریدی۔

سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے بی بی سی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس گینگ کو پکڑنے کیلئے پولیس نے پہلے اپنے کچھ بندے ان کے پیچھے لگائے، ان لوگوں نے مقامی سطح پر اس گروہ سے تقریبا 15 لاکھ روپے کا مال خریدا ، ان ڈیلز کے ذریعے ہمیں ان لوگوں کے فون نمبرز بینک اکاؤنٹس وغیرہ کی تفصیلات حاصل کیں۔

دوسرے مرحلے میں ہم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے یہ دیکھا کہ اس گروہ کا مال کوریئر کمپنی میں بک کروانے کیلئے کون آتا ہے، ہم نے ان لوگوں کو بھی ڈھونڈا، لاہور میں اس گینگ کا اڈاڈی ایچ اے فیز 6 کے تین بنگلوں میں قائم تھا، ان گھروں پر بیک وقت چھاپہ مارا، ان مکانات سے سے 9 گارڈز اور بڑے پیمانے پر منشیات برآمد ہوئیں جن کی مالیت 25 کروڑ تھی، آپریشن کے دوران جورڈن گینگ کے 6 ارکان بھی گرفتار ہوئے ۔

، ہمارے لوگوں نے مستقل گاہک بن کر ان سے انٹرنیشنل سطح پر خریداری کی بات کی جس پر پتا چلا کہ یہ گینگ پاکستان کے علاوہ امریکا، میکسیکو،کینڈا،تھائی لینڈ، دبئی اور ویتنام ک جیسے ممالک میں آپریٹ کرتا ہے اور وہاں سے مال پاکستان بھی لایا جاتا ہے، جورڈن چلانے والا ایک مفرورر ملزم تھائی لینڈ میں مقیم ہے ، اس ملزم کی گرفتاری کیلئے پاکستان کی جانب سے تھائی لینڈ سے رابطہ کیا جارہا ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Afghanistan war era kay —- almost sub Generals aur Kai Mulki aur ghair Mulki diplomats —— Drugs kay karobar mein involved rehay hein ——-​

I am fully convinced that they still are into this dirty Business —- Once a criminal always a criminal​