پنجاب پولیس نے شہید اہلکار کی بیٹی کا اسکول کا پہلا دن یادگار بنادیا

pll.jpg


پنجاب پولیس نے شہید اہلکار کی بیٹی کا اسکول کا پہلا دن یادگار بنادیا

لاہورمیں شہید کانسٹیبل عمران کی ننھی پری کو وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ پہلے روز اسکول بھیجا گیا،بچی نے والد کے ساتھ جانے کی ضد کی تو ایس پی کینٹ پروٹوکول کے ساتھ اسکول چھوڑ کر آئے۔

https://twitter.com/x/status/1446462153062486025
چارسالہ ننھی عروہ کو ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا نے گلدستہ اور اسکول بیگ پیش کیا،اسکول میں بھی بچوں نے نئی کلاس فیلو کا استقبال کیا،عیسیٰ سکھیرا کے مطابق کانسٹیبل عمران احتجاجی مظاہروں میں شہید ہو گئے تھے۔


ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا تھا کہ تمام شہدا کے بچے ہمارے اپنے بچوں کی طرح ہیں، شہیدوں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس ہر خوشی اورغم میں شہداکی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔