
صحافی و نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف شہزاد حسین بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت انہیں اسلحہ کے استعمال کے ساتھ مظاہرین کو کسی بھی صورت روکنے کی ہدایات دی جائیں گی۔
جی این این کے پروگرام فیس ٹو فیس میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ آج پہلی بار میں نے نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو اگریسیو موڈ میں دیکھا ہے،ان سے میری آدھے گھنٹے کی ملاقات ہوئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اصل غلطی میری ہے کہ میں نے اپنی پولیس فورس کو بغیر اسلحہ کے میدان میں اتارا۔
شہزاد حسین بٹ نے کہا کہ محسن نقوی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسا نہیں ہوگا، ہم نے پولیس کو مکمل طور پر فری ہینڈ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے اورپولیس کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ہر قیمت پر انہوں نے مظاہرین کو روکنا ہے، پولیس کو ان کا اسلحہ دیا جائے گا اور انہیں میدان میں اتار جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1657767552980860934
صحافی نے کہا کہ محسن نقوی نے بتایا کہ یہ20 سے 25 افراد کا ایک شرپسند گروہ تھا جنہوں نے لاہور میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، میں آخری وقت تک یہ کوشش کرتا رہا کہ کوئی شخص جاں بحق نا ہوجائے، جانی نقصان سےبچنے کیلئے اتنا مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1657753430251778048
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15polifreeaslalala.jpg
Last edited by a moderator: