Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کیس میں حکومت پنجاب کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
ہائی پاور کمیٹی کی مبینہ متاثرہ لڑکی اور والدین سے انکے گھر پر 3 گھنٹے ملاقات، منگل کو 36 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے
کمیٹی نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران، ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز عارف چوہدری، پرنسپل کالج ڈاکٹر سعدیہ جاوید، اے ایس پی گلبرگ شاہ رخ خان، سکیورٹی انچارج پنجاب کالج گلبرگ کیمپس 10، ریسکیو آفیسر شاہد اور 28 طالب علموں کے انٹرویو ریکارڈ کیے۔ وزیراعلی پنجاب کی بنائی گئی ہائی پاور کمیٹی سیکرٹری داخلہ پنجاب کی سربراہی میں متاثرہ طالبہ کے گھر پہنچی اور طالبہ اور والدین کا بیان ریکارڈ کیا۔
سوشل میڈیا میں زیادتی کے واقعہ سے جوڑی جانے والی فرسٹ ائیر کی طالبہ اور اسکے والدین نے اپنے بیان میں کہا کہ بچی 2 اکتوبر کو گھر میں بیڈ سے گری جس کے باعث پہلے جنرل ہسپتال، اسکے بعد 3 اکتوبر کو کینٹ میں موجود برین اینڈ سپائن کلینک کے ڈاکٹر صابر حسین سے علاج کروایا
بعدازاں 4 اکتوبر کو ماڈل ٹاؤن لاہور میں اتفاق ہسپتال سے علاج شروع کیا۔
سانس کی تکلیف کے باعث بچی آئی سی یو میں بھی رہی اور 11 اکتوبر کو ہسپتال سے ڈسچارج ہوئی۔
https://twitter.com/x/status/1846258468153368626

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/QQWZf5m.jpeg