پنجاب کالج کی درخواست پر غلط معلومات پھیلانے والوں کےخلاف تحقیقات کا آغاز

13ksjdjdjunafiiatekajs.png

لاہور میں پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کے خلاف پنجاب کالج کے پرنسپل کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

ایف آئی اے لاہور کے سائبر کرائم سرکل نےطالبہ سے مبینہ زیادتی کے حوالے سے غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات کیلئے ایک 7 رکنی ٹیم تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کریں گے۔

GZ8R7d_WkAAdosq


ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ٹیم اس معاملے میں غلط خبریں اور معلومات پھیلانے والوں اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے عناصر کی شناخت کرے گی،ڈس انفارمیشن پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

عظمی بخاری نے کہا جن اکاونٹس اور افراد، پراپیگنڈہ سیل نے جان بوجھ کر ایک فرضی خبر کو پھیلایا اور امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی،انکو اب ثبوت دینے ہوں گے،امید ہے اب بھاگیں گے نہیں سامنے آئیں گے،پنجاب میں فساد کی اجازت نہیں کئی دفعہ بتاچکی ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1846214099916443806
خیال رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر لاہور کے ایک نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کی خبریں وائرل ہوئیں جو دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی طرح پھیل گئیں، خبر پھیلنے پر طلباء کی بڑی تعداد مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئی اور مذکورہ کالج میں توڑ پھوڑ بھی کی، طلباء کی پولیس سے جھڑپوں کے دوران 27 افراد زخمی بھی ہوئے۔
 

Bani Adam

Senator (1k+ posts)
لعنت ہو مریم نواز پر The people are now getting the worst of both worlds.

"Bad laws are the worst sort of tyranny" and "there is no crueler tyranny than that which is perpetrated under the shield of the law and in the name of justice."
 

Back
Top