battery low
Chief Minister (5k+ posts)

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے صرف پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حامیوں کو بیوقوف کہا، پنجاب ہو یا پختونخوا بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے عقل مند نہیں۔
چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں ایمل ولی کا کہنا تھاکہ 2018 میں بکسے ہمارے ووٹرز نے بھرے لیکن جیتا کوئی اور تھا، 2013 اور 2018 میں ہمارا راستہ روکا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے صرف بانی پی ٹی آئی کے حامیوں کو بیوقوف کہا، پنجاب ہو یا خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے عقل مند نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ عوام پرویز خٹک کو اپنا وزیراعلیٰ نہیں بنائیں گے، آزاد امیدوار منتخب ہو کر پرویز خٹک کے پاس جائیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں منشور جاری کرنے کی تقریب سے خطاب میں نواز شریف نےکہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے لوگ آسانی سے بیوقوف بن جاتے ہیں، یہ بیماری خیبرپختونخوا سے ہی آئی ہے، 2013 میں ان کی حکومت بننے ہی نہیں دینی تھی، نہ ہوتا بانس نہ بجتی بانسری۔
عوامی نیشنل پارٹی نے نواز شریف کی مذمت کی تھی اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/KGHg33k/aimal.jpg