
سندھ کے ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل میں دو ملزمان نے خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی، واقعہ کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنو عاقل میں دو ملزمان کی جانب سے خاتون پر بہیمانہ تشدد کیا گیا اور زبردستی رکشے میں بٹھانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نےواقعہ کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون کو بازیاب کروا کے اپنی تحویل میں لے لیا۔
متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں روہڑی سے اغوا کرکے لایا گیا اور پھر زبردستی نکاح پر نکاح کروایا گیا۔
دوسری جانب ملزم میر خان نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ خاتون کے والدین کی مرضی سے شادی کی ہے اور خاتون کے والدین کو نکاح کے عوض دو لاکھ 80 ہزار روپے بھی ادا کیے ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے بیان قلمبند کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/pLdCnq9/13.jpg