پنڈورا پیپر:کامران شاہد کی شہباز گل پر تنقید، معاون خصوصی کا جواب

3.jpg

پنڈورا پیپرز پر مبنی تحقیقاتی دستاویز منظر عامر پر آئیں تو ایک خبر چلی کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر بھی 5 آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔ جب کہ یہ خبر جھوٹی تھی۔ جو کہ کسی طرح وائرل ہو گئی۔

اس خبر کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ کیا ایسے ہو سکتا ہے کہ کسی چوری وغیرہ کی تحقیقات ہو اور مریم باجی پیچھے رہ جائیں؟ کبھی بھی نہیں۔

اس ٹوئٹ پر ردعمل میں اینکر پرسن کامران شاہد نے کہا کہ درحقیقت یہ خبر جھوٹی ہے مگر وزیراعظم کے معزز معاون خصوصی ہمیں صحافتی اخلاقیات کا درس دے رہے تھے۔ دوسری جانب وہ جھوٹی خبر کی تائید بھی کررہے ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ جھوٹی خبر کہاں سے نکلی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1444905953787273216
کامران شاہد کی ٹوئٹ پر معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل خود میدان میں آ گئے اور کہا کہ میرے دوست یہاں دو باتیں کنفیوز کی جا رہی ہیں۔ پہلے نمبر پر تو فیک خبر کا سورس میں نہیں اور ایسے ہی فیک نیوز سورسز کے خلاف ایکشن کے لئے ہم دس کروڑ جرمانہ چاہتے ہیں تاکہ ایسی خبریں نہ پھیلیں اور ہمارے دوست ایسے جرمانوں کے خلاف ہیں۔
دوسری طرف اظہر جاوید صاحب خود جھوٹی خبروں کا سورس ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1444951270545035266
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ جھوٹی خبر کا میں سورس نہیں پھر بھی میرے میں اخلاقیات ہیں کہ میں اسے جھوٹا کہہ رہا ہوں اور اظہر جاوید سالہا سال سے جھوٹی خبریں گھڑتے ہیں اور ایک بار بھی کسی خبر کو جھوٹا نہیں مانا نہ معذرت کی۔ بلکہ ڈٹ کر اس کا دفاع کیا۔میرے دوست ethics are important.

image.jpg
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
شہباز گل وہ جینیس ہے جو موٹروے خاتون ریپ جیسے شرمناک واقعہ پر بزدار کے ٹٹے پوشی کیلئے اسے مبارکیں دیتا رہا
لکھ لعنت
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
شہباز گل وہ جینیس ہے جو موٹروے خاتون ریپ جیسے شرمناک واقعہ پر بزدار کے ٹٹے پوشی کیلئے اسے مبارکیں دیتا رہا
لکھ لعنت
خیر یہ کام تو گنجا ٹبر ماڈل ٹاون کیس میں رانے کے لئے بھی کرتا رہا ہے