پنڈی بھٹیاں:بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی،قید اور لاکھوں کا جرمانہ

UAwEZza.jpg


پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں میں شوہر نے پہلی بیوی سے اجازت لیے بغیر دوسری شادی کی تو عدالت نے شوہر کو 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 2ماہ قید میں رہنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے رہائشی مستی خان نے پہلی بیوی کے علم میں لائے بغیر دوسری شادی کی تو پہلی بیوی مریم شہزادی نے انصاف کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔ خاتون نے 21 جنوری 2021 کو مقدمہ دائر کیا جس میں موقف اپنایا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کی ہے جبکہ اس سے اجازت درکنار اسے اس متعلق بتایا تک نہیں تھا۔

مذکورہ کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے سول مجسٹریٹ عدنان احمد گوندل نے 30 ستمبر کو فیصلہ سنایا جس میں ملزم کو قصور وار قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا دی۔ جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مجرم کو مزید 2 ماہ قید میں رہنا ہوگا۔

فیصلے سے قبل ملزم ضمانت پر تھا جبکہ فیصلہ آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو عدالت سے ہی گرفتار کر لیا، عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ملزم کی ضمانت کینسل کر دی گئی ہے اسے گرفتار کر کے جیل بھجوایا جائے جہاں ملزم اپنی سزا مکمل کرے گا۔

یاد رہے کہ ملزم نے 2017 میں پہلی جب کہ 2020 میں دوسری شادی کی تھی۔ وکلا کا کہنا ہے کہ ضلع حافظ آباد میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے اس سے قبل یہاں کسی عدالت نے ایسا فیصلہ نہیں دیا۔
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
غیر اسلامی فیصلہ اسلامی نظریاتی کونسل کو فتوہ جاری کرنا چاھیے ۔
قرآن سنت کے منافی فیصلہ جج کو توبہ اور تجدید ایمان کرنی چاھیے۔