
نجی چینل کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے منیب فاروق نے اظہر صدیق کو پنڈ کے چوہدری کی مثال دی اور پنڈ کے چوہدری کو ڈرانے کی کوشش کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ جو پنڈ کا چوہدری ہوتا ہے ناں، جس سے آپ نے دانے بھی لئے ہوتے ہیں، اُس سے پھر اکڑتے نہیں ہیں، کیونکہ جب آپ اکڑتے ہیں تو وہ آپ کو کوٹتا بھی ہے اور ساتھ ڈھول بھی مارتا ہے
https://twitter.com/x/status/1833204685521752415
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنڈ کے چودھری نے اپنی دھاک بٹھانے اور جھوٹی بہادری کے قصے سنانے کے لیے کچھ نائی اور میراثی بھی رکھے ہوتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت منیب فاروق خود پنڈ کے چوہدری کی نوکری پہ ہے جس سے دانے لے رہا ہے
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ مثال منیب فاروق پہ ہی فٹ ہوتی ہے جو آج کل اسٹیبلشمنٹ کے پے رول پہ ہے اور ٹی وی چینلز پہ آکر مخالفین کو چوہدری کا نام لیکر دھمکیاں لگاتا ہے
احمد وڑائچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت آتا ہے نسل در نسل تقسیم کے بعد چودھری صاحب کی زمین ختم ہو جاتی ہے، دانے لینے والے مزدوری کرتے ہیں تو سروائیو کر جاتے ہیں۔ لیکن چودھری کے اثاثے ختم ہونے کے بعد حالات بہت خراب ہو جاتے ہیں۔ تو جناب والا چودھری کے پاس اب 'اثاثے' نہیں ہیں، دانے ختم ہو رہے ہیں اور کامے تگڑے
https://twitter.com/x/status/1833377100092281324
بشیر چوہدری نے تبصرہ کیا کہ پنڈ کے چودھری نے اپنی دھاک بٹھانے اور جھوٹی بہادری کے قصے سنانے کے لیے کچھ نائی اور میراثی بھی رکھے ہوتے ہیں جو ہر جگہ اور ہر معاملے میں چودھری صاحب کی داستان شجاعت سنانا فرض عین سمجھتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1833212194789724537
مطیع اللہ جان نے ردعمل دیا کہ اور جب آپ پنڈ کے چودھری کی جوتیاں سیدھی کرتے ہیں اور چودھری صاحب کے قصے سنا کر گاؤں والوں ڈراتے رہتے ہیں تو وہ آپ کو ایسا رینکر اینکر (Ranker Anchor)بنا دیتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1833210086606639459
لالہ مرتضیٰ نے ردعمل دیا کہ ہماری طرف تو پنڈ کے چوہدری نے مختلف پروگراموں میں اپنی تعریفیں کرنے کے لیے مراثی بھی رکھے ہوتے ہیں چوہدری ان مراثیوں کی وقتاً فوقتاً مالی مدد کرتا رہتا ہے چوہدری اپنے قیمتی لباس پرانے ہونے پر ان مراثیوں میں بانٹ دیتا ہے چوہدری کے گندے ، چنگے کاموں کا دفاع مراثی کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1833384742948896879
کاشف نے کہا کہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں؟ یہ اسٹیبلشمنٹ کو پنڈ کا چوہدری بناکر، لوگوں کی کٹ لگواکر صحافت کررہے ہیں یا میراثیوں کا کردار ادا کررہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1833243867556045228
ذیشان عزیز نے ردعمل دیا کہ اور اگر آپ پنڈ کے چوہدری کی چپلیں پالش کریں ، حقہ گرم کریں اور پورے جہاں کو پنڈ کے چوہدری کے قصے سنا کر ڈراتے رہیں تو وہ آپکو بڑے ٹی وی چینل پر "اینکر" بھی لگوا دیتا ہے
https://twitter.com/x/status/1833211161472602287
چوہدری سجاد کا کہنا تھا کہ پنڈ کے میراثی منیب جیسے بھی ہوتے ہیں جنکو خرچہ پانی ملے تو چوکیداروں کو بھی چوہدری بنا دیتے ہیں لعنت اس جیسے صحافیوں پر
https://twitter.com/x/status/1833232026448892363
شہبازگل نے طنز کیا کہ چوہدری نے میراثی بھی ٹیسٹ ٹیوب رکھا ہوا ہے
https://twitter.com/x/status/1833242007726432706
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/muneeb1u1h1h3.jpg