
پاکستان میں پولٹری سیکٹر میں بھی مافیا سامنے آگیا ہے، ایک دن کے چوزے کی پیداور سے فیڈ کی پروڈکشن تک ہیچریز کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پولٹری شعبے میں پرائس فکسنگ اور ہیچریز کے گٹھ جوڑ پر انکوائری مکمل کرلی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 8 ہیچریز ملک میں پرائس فکسنگ میں ملوث پائی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برائلر فارمز ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے اس معاملے کی چھان بین شروع کی تو پتا چلا کہ8 ہیچریز کے گٹھ جوڑ اور اور مافیا مبینہ طور پر ایک دن کے برائلر چوزے کی مارکیٹ میں قیمت کے تعین اور ساز باز میں ملوث پائی گئی۔
سی سی پی کے مطابق انکوائری رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ 8 ہیچریز2019 سے 2021 تک ایک دن کے چوزے کی پیداوار سے لے کر پولٹری فیڈ کی پروڈکشن تک ہر چیز میں ملوث نظر آئیں، ایک دن کے چوزے کی قیمت میں اضافے کا سبب بھی یہی پولٹری مافیاہے۔
انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے اس پولٹری کارٹل میں شامل ہیچریز کو کمپی ٹیشن ایکٹ سیکشن 4 کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/poultry11.jpg