پولیس اہلکاروں کی جانب سےغریب خاتون سےغبارے چھیننے پرسوشل میڈیاپر شدیدردعمل

8ghubaraychor.jpg


اسلام آباد پولیس نے سڑک کنارے غبارے فروخت کرنے والی ایک غریب خاتون کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سارے غبارے اپنے قبضے میں لے لیے ہیں، صحافی برادری و سوشل میڈیا صارفین کی شدید الفاظ میں مذمت کے بعد آئی سی سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے غبارے چھیننے والے اہلکار کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد کی ایک سڑک سے گزرتی پولیس موبائل کے پیچھے غبارے بندھے ہوئے ہیں، یہ سارے غبارےسیکٹر آئی ایٹ مرکزمیں کھڑی ایک غریب عورت کے تھے ،متاثرہ خاتون کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ یہاں ٹھیلا کیوں لگایا ہے۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ میں اپنے بچوں کیلئے روزی کمانے کیلئے کھڑی تھی مگر پولیس والے سارے غبارے چھین کر چلے گئے ہیں،ویڈیو بنانے والے شخص کے مطابق یہ آئی نائن پولیس اسٹیشن کی ٹیم تھی جس نے یہ کارروائی کی۔

واقعہ پر صحافی برادری و سوشل میڈیا صارفین نے شدید مذمت کی اور پولیس کی اس کارروائی پر شدید ردعمل دیا، سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ اشاروں پر بھیک مانگنے والوں کو کچھ نہیں کہا جاتا کیونکہ وہ پولیس والوں کو بھتہ دیتے ہیں، ایک غریب عورت غبارے فروخت کرے تو غلط ہے۔

https://twitter.com/x/status/1696838994141806597
رائے ثاقب کھرل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ایک پولیس اہلکار کو خاتون سے غبارے چھین کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کارروائی پر پولیس والوں کو تمغہ ملنا چاہیے، ممکن ہے خاتون نے یہ غبارے بھی قرض سے لیے ہوں۔

https://twitter.com/x/status/1696758570367287803
اقلمہ حیدر نے کہا کہ بظاہر یہ عورت تو بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے غبارے بیچ رہی تھی لیکن اسلام اباد پولیس کو کیا شک ہوا کہ اس عورت کے پیٹ پر لات مار کر اسکی مزدوری ساتھ لے گئے؟ اس عورت کا قصور کیا تھا؟

https://twitter.com/x/status/1696598536790413575
حنا عباسی نے کہا کہ ابھی اسلام آباد میں اس غریب دیہاڑی دار خاتون کے دہشت گرد غبارے گرفتار کر کے اداروں نے ملک سے تمام جرائم کا خاتمہ کر دیا ہے ، مبارک ہو سب کو۔

https://twitter.com/x/status/1696578824740164049
راشد محمود بنگش نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے پولیس نے ہندوستان سے 1971ء کا بدلہ لے لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1696576988750774704
آر جے امبر نے کہا کہ اس ملک کا کیسا نظام ہے، ایک غریب کیسے اس ملک میں رل رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1696585378826703255
ایک صارف نے کہا کہ اس ملک پر بے شرم، بزدل اور گھٹیا لوگ مسلط ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1696568712701018218
بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آئی سی سی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون سے ناانصافی کرنے اور غبارےچھیننے والے اہلکار کو معطل کردیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی سی سی پی او کے حکم پر متاثرہ خاتون سے چھینا گیا سامنا واپس کردیا گیا ہے، آئی سی سی پی او نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےپولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ غریب محنت کشوں کو تنگ نا کیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1696797212766769324
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان کی فوج ُاور آئی ایس آئی کے بہادر دلیر جرنیلوں نے دہشت گرد غبارے ُاور انکے ہینڈلرز اور انکا خفیہ نیٹ ورک توڑ کر سارے دہشت گرد غباروں کو گرفتار کر لیا ہے اور پاک فوج کے بہادر جرنیلوں نے بہت بڑی دہشت گردی کو ہونے سے روک دیا ہے
 

kwan225

Minister (2k+ posts)
کوئی شک؟؟

پاکستان کی فوج ُاور آئی ایس آئی کے بہادر دلیر جرنیلوں نے دہشت گرد غبارے ُاور انکے ہینڈلرز اور انکا خفیہ نیٹ ورک توڑ کر سارے دہشت گرد غباروں کو گرفتار کر لیا ہے اور پاک فوج کے بہادر جرنیلوں نے بہت بڑی دہشت گردی کو ہونے سے روک دیا ہے
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے جو ان پُلسیوں نے اپنی حرکتوں سے عبور کر لی ہوئی ہے . اب جب تک لوگ دس بارہ پُلسیوں کو جہنم واصل نہیں کریں گے تو کبھی ختم نہ ہونے والا یہ سلسلہ بڑھتا ہی جائے گا
 

rmunir

Minister (2k+ posts)
اسلام آباد حرام خوروں کا شہر ہے۔ یہاں حلال کمانا منع ہے۔