
رہنما پاکستان تحریک انصاف اعجاز چوہدری نے لاہور میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ تصادم میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کی انوکھی توجیہہ پیش کردی ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر چوہدری اعجاز نے کہا کہ پولیس والوں سے 24 گھنٹے کی ڈیوٹی لی گئی جس کی وجہ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی، مجھے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی ہے۔
میزبان نے سوال کیا کہ اگر آپ کو ہمدردی ہے تو کیا آپ ان پولیس اہلکاروں کے گھر گئے جس پر چوہدری اعجاز نے کہا کہ جی نہیں میں ان کےگھر نہیں گیا، میں نے پولیس افسران سے بات کی ہے اس سے زیادہ اس معاملے پر مزید بات نہیں کروں گا اور نہ ہی میں فواد چوہدری کے بیانات سے متعلق کوئی جواب دوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کے دھرنے کے دوران میں مسلسل کہتا رہا کہ طاقت کے استعمال سے کوئی حل نہیں نکلے گا، فواد چوہدری نے غیر مہذب زبان استعمال کی ہے انہیں سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے کیونکہ ایسی زبان سے انتہا پسندی بڑھتی ہے برائی کو ایسے دور نہیں کیا جاسکتا۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ سعد رضوی کی رہائی کے بعد اپنی ذاتی حیثیت سے پھول پیش کرنے ان کے گھر سے گیا تھا میں نے ٹی ایل پی سے کسی سیاسی اتحاد کی بات نہیں کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3ejazchau.jpg