
بہاولنگر میں قانون کے رکھوالے نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں, ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا, بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے دیگر ملزمان کے ساتھ خاتون کو چاقو کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا,ملزم نے طارق کالونی کی رہائشی خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر پولیس لائن بلایا، اہلکار نصیر اور اس کے دیگر ساتھی خاتون کو گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔
ملزمان نے چاقو کے زور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کرنے کیلئے ویڈیو بھی بنائی، ملزم اہلکار نے خاتون کو دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیوز وائرل کردوں گا۔حالت غیر ہونے پر ملزمان خاتون کو ستلج پارک میں پھینک کر چلے گئے، ڈی پی او نصیب اللہ خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس اہلکار کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی، متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان کی تلاش جاری ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں پولیس نے خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، واردات میں 5 سے 6 خواتین بھی ملوث ہیں، رقیہ نامی خاتون کی لاش سپر ہائی وے سے ملی تھی,کراچی کے علاقے سچل تھانے کی حدود میں ہونے والے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کرلیا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 50 سالہ رقیہ نامی خاتون کو 14فروری کو کورنگی سے مفت راشن دلانے کے بہانے اغواء کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/baahh211hss.jpg