
چند روز قبل پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی ہونے والی رکنِ اسمبلی آسیہ امجد کی حالت تشویشناک ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پولیس تشدد سے زخمی خاتون ایم پی اے زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، وہ پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن کی چیئرپرسن ہیں۔
آسیہ امجد کو تین روز قبل گردن میں کھچاؤ کے باعث نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹرز نےحالت کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی ایم اے ایچ اسپتال ریفر کر دیا تھا۔
راولپنڈی ایم اے ایچ اسپتال میں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد بتایا کہ آسیہ امجد کے دماغ میں خون جم گیا ہے، جس کے باعث اُن کی اینجوگرافی کی گئی، جس پر اُن کی طبیعت نہ سنبھل سکی اور وہ کوما میں چلی گئیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی آسیہ امجد اس وقت ایم ایچ اسپتال کے وینٹی لیٹر پر ہیں اور وہ مشینی سانس پر ہی زندہ ہیں۔ اُن کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہے فی الوقت کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/punjab-as-female-zk.jpg