
آج پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر آپریشن کیا، اس آپریشن کے دوران پولیس نے پٹرول بم، غلیلیں، کنچے برآمد کرنیکا دعویٰ کیا۔
پولیس اہلکاروں نے نہ صرف گھر کا دروازہ اور دیوار توڑی بلکہ جاتے جاتے عمران خان کے بچوں کی پینٹنگز بھی تباہ کرکے زمین پر پھینک کرچلے گئے جو انہوں نے بچپن میں بنائی تھی۔
عمران خان نے یہ پیٹنگز یادگار کے طور پر سنبھال کر رکھی تھیں۔
حسان نیازی نے اپنے ٹوئٹر پٰغام میں نے لکھا کہ زمان پارک میں سب کچھ تباہ ہو گیا۔ ابھی قاسم خان (عمران خان کے چھوٹے بیٹے) کی وہ ڈرائنگ دیکھی جو اس نے بنائی تھی، جب وہ دو تین سال کا تھا، اسے بھی نہیں بخشا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1637072026748833794
انہوں نے مزید کہا کہ سائیکوپیتھ ڈرٹی ہیری نے سائیکوپیتھ بھیجے۔




- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/paintinaahas.jpg