Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1789862849856078014
مقتول کی بیٹی کا کہنا ہے کہ اس کے بابا کو انکے سامنے گولیاں ماری گئیں، میرے بابا کو یوسف بٹ سمجھ کر مارا ان کا کوئی قصور بھی نہیں تھا، پولیس والے ہمارے گھر سے نقدی، زیور اور فونز بھی لے گئے۔
فیصل بٹ کے اہلخانہ کے مطابق فیصل بٹ ڈاکو نہیں، تاجر تھا اور فش مارکیٹ بھاٹی گیٹ کا جنر ل سیکرٹری بھی تھا۔
پاکپتن پولیس کے سب انسپکٹر فلک شیر سمیت 11 اہلکار پرائیوٹ گاڑیوں میں یوسف بٹ کے گھر پہنچے تھے، جس پر یوسف بٹ کے بھائی فیصل بٹ نے سفید کپڑوں میں گھسنے والے اہلکار کو ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی۔
اہلخانہ کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار خلیل ہلاک ہوگیا تو پولیس اہلکاروں نے فیصل بٹ کو گھر سے باہر لا کر مار دیا اور ہلاک اہلکار خلیل کو اسپتال لے جا کر وردی پہنا دی جس کی تصویریں بھی سامنے آگئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں اعتراف کیا کہ یہ درست ہے کہ فیصل بٹ ڈاکو نہیں تھا۔
https://twitter.com/x/status/1789849745482985844

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/tH3zg6L/faisla1b1hh23.jpg
Last edited by a moderator: