پولیس نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو اسنوکر کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا

snokaahas.jpg

لاہور پولیس کا کارنامہ،ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو رات گئے اسنوکر کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا... تصاویر سامنے آ گئیں

احسن رمضان نے اپنا تعارف کرایا لیکن پولیس نے ایک نہ سنی اور تھانے لے گئی، جہاں احسن رمضان نے ایک مرتبہ اپنے بارے میں بتایا لیکن پولیس نہ مانی اور موبائل اور بیلٹ لے کر حوالات میں بند کر دیا، قریبی دوست کے تھانے پہنچنے پر ان کو حوالات سے نکالا گیا۔

ورلڈ اور ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے احسن رمضان واقعے کی روداد سناتے ہوئے رو پڑے۔
https://twitter.com/x/status/1686945427097096192
احسن رمضان نے بتایا کہ پولیس اہلکار گالیاں دیتے رہے اور بیلٹ اتروا کر حوالات میں بند کر دیا،پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں تو انہوں نے کہا ہمارے اوپر کون سا احسان کیا ہے بند کرو اور غلیظ گالیاں دیں۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1686953844012650496
احسن رمضان نے وزیراعظم اور نگران وزیراعلی سے واقعے کی انکوائری کروانے کا مطالبہ کردیا