پولیس کا اظہرمشوانی کے گھر چھاپہ، والد اور بھائی کو گرفتارکرلیا

azhaiahsaaam.jpg

پی ٹی آئی رہنما اظہرمشوانی کے گھر پولیس کا چھاپہ، 73 سالہ والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا

اپنے ٹوئٹر پیغام میں اظہرمشوانی کا کہنا تھا کہ پچھلے 12 گھنٹے میں ہمارے گھر پر 3 چھاپے مارے گئے۔تیسرے چھاپے میں میرے 73 سالہ ضعیف والد اور کالج پروفیسر بڑے بھائی کو اغوا کر کے لے گئےجن کا کوئی پتہ نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی نامعلوم افراد ہیں جنہوں نے رمضان میں 8 دن بغیر کسی وجہ اور جرم کے مجھے اغوا کر کے رکھا

اظہرمشوانی کے مطابق اس وقت تک تحریک انصاف کے درجنوں پرامن احتجاج کرنے والے ورکرز کو سیدھی فائرنگ کر کے شہید کیا جا چکا ہے اور سینکڑوں کارکن گولیاں لگنے سے زخمی ہیں
https://twitter.com/x/status/1656274699251515395
انکا مزید کہنا تھا کہ ہائی کورٹس کے احکامات کے باوجود عدالتوں کے احاطے سے ہمارے لیڈرز کو اغوا کیا جا رہا ہے لیکن اب تک سپریم کورٹ نے نوٹس تک نہیں لیا

اظہر مشوانی نے لکھا کہ عمران خان کو یونیورسٹی بنانے کے “جرم” میں 8 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیاملک اس وقت مکمل طور پر مارشل لا میں ہے

اس پر فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام حدیں پار کرچکے ہے ضعیف والدین اور خاندان کے افراد کو بی نشانہ بنایا جارہا ہے میں انکو کہنا چاہتا ہو یہ ظلم ختم ہوجائے گا لیکن یہ حقیقی آزادی کی جدوجہد ختم نہیں کرسکو گے انشاللہ

https://twitter.com/x/status/1656280457334407170
 

amir_ali

Chief Minister (5k+ posts)
یہ دلا بھی پکڑا جائے گا۔

یوتھیوں کا ایک ہی علاج لال ہے لال ہے۔۔۔