پولیس کا ہسپتال پر حملہ ڈی آئی جی سی آئی اے ملک لیاقت عہدے سے فارغ
لاہور ( نیوز ڈیسک) ہسپتال میں سی آئی اے پولیس کی جانب سے ڈاکٹروں پر حملے کیخلاف نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کا سخت نوٹس،
ڈی آئی جی سی آئی اے کو عہدے سے ہٹادیاجس کے بعد ملک لیاقت سرکاری گاڑی چھوڑ کر پرائیویٹ گاڑی میں واپس روانہ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی جانب سے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے اورڈاکٹرزاور صحافیوں پر تشدد کرنے کا مقدمہ بھی درج کرنے کا حکم دیدیا ۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا کہ ہسپتال میں پیش آنیوالے واقعے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے گا اور ذمے داروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی واقعے کے بعد ڈاکٹرز ہسپتال پہنچ گئے، ڈاکٹر عثمان انور نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کا جو بھی ذمہ دار ہو گا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Source