پونے دو ارب روپے سے زائد کا فراڈ کرنے پر معروف ٹک ٹاکر گرفتار

tikeh11i3h11.jpg


معروف ٹک ٹاکر ایک ارب 81 کروڑ روپے کے بڑے ٹیکس فراڈ پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا, ایف بی آر نے مشہور ٹک ٹاکر حسام مدنی کو حراست میں لے لیا,ملزم کو عبوری ضمانت منسوخ ہونے پرعدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا,فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کے مطابق ایک ارب 81 کروڑ روپے کے ٹیکس فراڈ پر ٹک ٹاکر کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ملزم نے رکشہ ڈرائیور کے نام پر جعلی کمپنی بنائی۔ ملزم اور ساتھیوں نے کپڑے کے کاروبار کی آڑ میں فراڈ کیا,ایف بی آر نے بتایا کہ ملزم نے جعلی انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ ملزم کے دیگرساتھیوں کو جلد گرفتار کریں گے۔

دوسری جانب ملتان سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ ٹک ٹاکر اسلم لودھی وائرل ہوگئے,ایک انٹرویو میں انہوں نے ٹک ٹاک پر بنانا شروع کیں تو اہل خانہ اور خاندان کی طرف سے بہت برا رد عمل آیا,لوگوں نے تنقید کی لیکن میں نے کسی کی نہیں سنی اور اپنے سفر پر گامزن رہا۔


ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ تنقید کرتے تھے وہ آج میرے ساتھ تصویر لینے کے لیے پیچھے بھاگتے ہیں۔ میرا کنٹینٹ میوزک ہے۔ میں میوزک پہ لپسنگ کرتا ہوں اس پر پرفارم کرتا ہوں۔ اس پر ایکٹ کرتا ہوں۔
شروع میں میں نے تقریباً 10 سے 12 ویڈیوز بنائی تھیں۔ بعد میں میرے ایک دوست نے ایک میوزک دیا تو اس میوزک پر ویڈیو بنائی تو تقریباً دو یا تین دن میں 147 ہزار لائیک اور فالورز آئے,اسلم لودھی کے اس وقت 21 لاکھ لائکس اور 15 لاکھ فالوورز ہیں
 

Aristo

Minister (2k+ posts)
ایک ٹک ٹاکر اتنے زیادہ پیسے کیسے بنا گیا وہ بھی ٹک ٹاک سے مجھے تو دال میں کچھ کالا لگ رہا ہے🤔