
چیئرمین اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں کمیٹی نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اوگرا کو اس مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیدیا۔
چیئرمین اوگرا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مارچ تک پیٹرول کی قیمت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے بلکہ ان آئندہ پانچ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا ۔
انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ فی الحال پیٹرول سستا نہیں بلکہ مزید مہنگا ہوگا تاہم مارچ کے بعد قیمتوں میں کمی واقع ہونا شروع ہوں گی۔ چیئرمین اوگرا نے مہنگائی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے پاس تیل ذخیرہ کرنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے، بندرگاہ تک ایک لیٹر ڈیزل109 روپے کا پڑتا ہے مزید 25 روپے فی لیٹر کے دیگر اخراجات اور ٹیکسز ہیں۔
چیئرمین اوگرا کی بریفنگ پر چیئرمین قائمہ کمیٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اگلے اجلاس میں فی لیٹر پیٹرول و ڈیزل پر اخراجات اور ٹیکسز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1ograhigh.jpg