پچھلے 10 سالوں کے ملکی برآمدات کے اعدادوشمارمنظرعام پر

ik1h1i2h1.jpg

پچھلے 10 سالوں کے ملکی برآمدات کے اعدادوشمار سامنے آ گئے۔۔اعدادوشمار رواں ماہ 7 نومبر کو نگران وزیر برائے کامرس کی طرف سے سینٹ میں پیش کیے گئے: بینظیر شاہ

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 2013ء میں برآمدات 25 ملین امریکی ڈالر کے قریب تھیں جو رواں مالی سال کے دوران 30 ملین امریکی ڈالر کے لگ بھگ رہیں۔


پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی طرف سے پچھلے دس برسوں کے دوران پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمار رواں ماہ 7 نومبر کو نگران وزیر برائے کامرس کی طرف سے سینٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔

سینئر صحافی وتجزیہ نگار بینظیر شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پچھلے دس سالوں کے دوران ملکی برآمدات کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے لکھا کہ: یہ اعدادوشمار سینٹ میں نگران وزیر برائے کامرس کی طرف سے پیش کیے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1722135712265568698
پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق 2010-11ء کے دوران پاکستان کی ایکسپورٹس 24 اعشاریہ 81 ملین ڈالر، 2011-12ء کے دوران 23 اعشاریہ 62 ملین ڈالر، 2012-13ء کے دوران 24 اعشاریہ 46 ملین ڈالر، 2013-14 کے دوران 25 اعشاریہ 11 ملین ڈالر، 2014-15 کے دوران 23 اعشاریہ 67 ملین ڈالر اور 2014-15ء کے دوران 23 اعشاریہ 67 ملین ڈالر رہی تھیں۔

اعدادوشمار کے مطابق 2015-16ء کے دوران پاکستان کی برآمدات 20 اعشاریہ 79 ملین ڈالر، 2016-17 کے دوران 20 اعشاریہ 42 ملین ڈالر، 2017-18 کے دوران 23 اعشاریہ 21 ملین ڈالر، 2018-19ء کے دوران 22 اعشاریہ 96 ملین ڈالر رہی تھیں۔

علاوہ ازیں 2019-20 کے دوران پاکستان کی برآمدات 21 اعشاریہ 39 ملین ڈالر ، 2020-21 کے دوران 25 اعشاریہ 30 ملین ڈالر، 2020-21 کے دوران 25 اعشاریہ 30 ملین ڈالر اور رواں مالی سال 2022-23ء کےدوران 27 اعشاریہ 73 ملین ڈالر رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1722135712265568698
 

Zainsha

Chief Minister (5k+ posts)
کدھر ہے وہ سور پٹواری معیشت دان۔۔

ذات کا کنجر اور معیشت پر بھاشن