Australian
Politcal Worker (100+ posts)
افغان طالبان کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی طیاروں نے افغانستان کی حدود میں پکتیکا اور خوست کے علاقوں میں بمباری کی ہے جس میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ شہری ہلاک ہوئے۔ پاکستان نے تاحال اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی اور انٹیلیجنس حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ادھر افغان وزارت دفاع کے مطابق ایک جوابی کارروائی میں سرحد پار 'پاکستانی فوج کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔