پہلے سے ہی اسلام آبادہائیکورٹ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی مکمل ہے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
کچھ روز قبل چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے دعویٰ کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبوں کی نمائندگی مکمل کی گئی ہے جبکہ کئی تجزیہ کار اور صحافی اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ پہلے سے ہی اسلام آبادہائیکورٹ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی مکمل ہے، جسٹس گل حسن اورنگزیب خیبرپختونخوا، جسٹس اارباب طاہر بلوچستان، جسٹس محسن کیانی پنجاب، جسٹس طارق جہانگیری اسلام آباد، جسٹس ثمن افتخار سندھ سے ہیں جبکہ چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق پنجاب سے ہیں۔

عبدالمعیز جعفری کا کہنا تھا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سوات، جسٹس ثمن کراچی اور جسٹس ارباب کا تعلق کوئٹہ سے ہے، اسلئے یہ دلیل دینا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں صوبوں کی نمائندگی مکمل کی گئی ہے، اس سے اتفاق نہیں کیا جا سکتا،


انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس محسن کیانی نے درست کہا کہ 26 ویں ترمیم 6ججز کے خط کی وجہ سے کی گئی

https://twitter.com/x/status/1886848932891750472
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
لیکن ایک پالتو کتا جارہا ہے اسکی جگہ تین چار پالتو کتے آئیں گے بس اتنی سی بات ہے
 

Back
Top