wasiqjaved
Chief Minister (5k+ posts)
آپ آج اپنے خلاف اس قدر نفرت دیکھ کر حیران کیوں ہیں؟

- آپ لوگوں کی ماوں بیٹیوں کے کپڑے اتاریں گے تو آپ سے لوگ نفرت کریں گے۔
- آپ میاں بیوی کے بیڈرومز میں خفیہ کیمرے لگا کر انکی ویڈیو ریکارڈ کرکے انہیں بلیک میل کریں گے تو لوگ آپ سے نفرت کریں گے۔
- آپ دس ہزار بندہ اٹھا کر جیلوں میں پھینک دیں گے تو لوگ نفرت کریں گے۔
- آپ مقبول ترین لیڈر کو اغواء کریں گے تو لوگ آپ سے نفرت کریں گے۔
- آپ اس ملک کے نامقبول لوگوں کو اپنے سر پر بٹھائیں گے تو لوگ آپ سے نفرت کریں گے۔
- آپ لوگوں کے گھر توڑیں گے انکے کاروبار تباہ کریں گے تو لوگ آپ سے نفرت کریں گے۔
- آپ سیاسی لیڈران کو برہنہ کرکے ان پر تشدد کرنے کی ویڈیوز بنائیں گے تو لوگ آپ سے نفرت کریں گے۔
- آپ صحافیوں کو اغوا لاپتہ اور شہید کریں گے تو لوگ آپ سے نفرت کریں گے۔
آپ نے یہ جو نفرت کمائی ہے شدید محنت اور کوشش سے کمائی ہے۔ اب اس پر حیران نہ ہوں اس کو بھگتیں۔