
حنا پرویز بٹ کی عمران خان کے انٹرویو دینے والے پر تنقید, براڈ کاسٹر مہدی حسن کا کرارا جواب
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے زیٹیو کو انٹرویوپر لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کڑی تنقید کردی, ایکس پر لکھا پیسے لو,انٹرویو دو,حنا پرویز بٹ نے عمران خان کے انٹرویوز کا لنک بھی شیئر کیا.
حنا پرویز بٹ کے ٹوئٹ پر عمران خان کا انٹرویو کرنے والے میزبان نے لکھا اور کہا کہ "اس طرح کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ انٹرویو انتہائی پیشہ ورانہ اور دیانتداری کے ساتھ کیا گیا تھا۔ یہ کہنا کہ مجھے یہ انٹرویو کرنے کے لیے 'ادائیگی' کی گئی تھی نہ صرف غلط ہے بلکہ غیر جانبدار صحافت کی اہمیت کو بھی کمزور کرتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1795997973270208569
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ایسے سازشی نظریات منتخب عہدیداروں کے ذریعہ پھیلائے جا رہے ہیں۔ آئیے حقائق اور تعمیری مکالمے پر توجہ دیں بجائے کہ بے بنیاد الزامات کے۔"
مہدی حسن نے مزید کہا کہ تصور کریں اتنے جاہل اور سازشی اور منتخب ہونے ۔بلاشبہ، اگر عمران خان کے انٹرویو کے لیے زیٹیو کو پیسے دینے کی بڑی سازش سرگرم ہوتی تو ادائیگی کا لفظ کبھی کسی کے پڑھنے کے لیے نہ لکھا ہوتا۔
شہباز گل نے کہا اس بی بی کو تازہ تازہ تمغہ دیا گیا ہے۔ یہ ویسے سارے ہی نالائق ہیں۔ اس بی بی نام گھر والوں نے شمع رکھا تھا۔ لگتا ہے محترمہ نے شُرلی بننے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ حد ہے نالائقی کا۔
https://twitter.com/x/status/1796024675044053412
زلفی بخاری نے کہا کہ میں اس پر اپنی ہنسی کنٹرول نہیں کرسکا
https://twitter.com/x/status/1796030826947195382
میڈیا ادارے ’زیٹیو‘ کے لیے صحافی مہدی حسن کی جانب سے عمران خان کے کیے گئے انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے نفسیاتی حربے استعمال کرتے ہوئے انہیں توڑنے کے لیے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے,عمران خان نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ موجودہ شہباز شریف حکومت میں قانونیت کا فقدان ہے۔
عمران خان نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک ایسی قید میں ہیں جسے ’ڈیتھ سیل‘ کہا جاتا ہے- انہوں نےوضاحت کی کہ ’یہ ایک چھوٹی سی الگ تھلگ جگہ ہے جو عام طور پر دہشت گردوں کے لیے مخصوص ہوتی ہے‘۔
https://twitter.com/x/status/1796026381463072965
https://twitter.com/x/status/1796273113992454525
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hinab111h1.jpg
Last edited by a moderator: