
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاناما کی طرح پنڈورا پیپرز میں غریب ممالک کا پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے کی تفصیلات آتی ہیں تو اس سے عمران خان کے موقف کو مزید تقویت ملے گی۔ وزیراعظم نے امیر ملکوں پر زور دیا کہ غریب ملکوں سے چرایا گیا پیسہ امیر ملکوں میں چھپانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔
فواد چودھری نے کہا ہمیں امید ہے کہ "پینڈورا پیپرز" تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی۔ پاناما پیپرز نے دنیا کے بڑے کرپٹ لوگوں کے بیرون ملک چھپائے اثاثوں کو بے نقاب کیا، ہمیں امید ہے کہ یہ تحقیقات بھی پاناما تحقیقات کی طرح شفافیت کے نئے راستے کھولے گی اور کرپشن کی حوصلہ شکنی کا ایک اور موجب بنیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1444593072671760387
یاد رہے کہ مالی امور پر سب سے بڑی تحقیقات، پاناما پیپرز کے بعد پینڈورا پیپرز تہلکہ مچانے کے لئے تیار ہے، آئی سی آئی جے آج ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل تفصیلات جاری کرے گا. تحقیقات میں دو پاکستانی صحافیوں سمیت 117ممالک کے 600 صحافیوں اور 150میڈیا تنظیموں نے حصہ لیا، پینڈورا پیپرز میں پاکستان اور مختلف ملکوں کی اہم شخصیات کی مالی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/v3qw8CL/1.jpg