
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے منافع کی شرح میں اضافے کے مطالبے کے پیش نظر کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے ، مگراس ہڑتال کے دوران بھی متعدد کمپنیوں کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کل ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی ہڑتال کی خبر وائرل ہوتے ہی ملک بھر میں عوام نے پیٹرول پمپس کا رخ کرلیا اور اپنی گاڑیوں میں پیٹرول بھروانا شرو ع کردیا۔
ایسے میں یہ خبر عوام کیلئے بے چینی کو قدرے کم کرسکے گی کہ کل ہونے والی ہڑتال کی صورت میں بھی متعدد کمپنیوں کے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے جہاں سے عوام اپنی گاڑیوں میں ایندھن بھرواسکیں گے۔
اس حوالے سے پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او) کی جانب سے وضاحتی بیان بھی سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
پی ایس او کی جانب سے ملک بھر میں اپنے زیر ملکیت اور زیر انتظام پیٹرول پمپس کی فہرست بھی جاری کردی ہے تاکہ عوام کسی بھی پریشانی کا شکار ہوئے بغیر اپنے علاقے کے پیٹرول پمپ کا رخ کرسکیں۔
پی ایس او کے علاوہ ٹوٹل، شیل اور دیگر کمپنیوں کے ترجمانوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کمپنیوں کے اپنے پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے۔
اس کا مطلب ہے کہ کمپنیوں کے جو پمپس اپنی ملکیت یا براہ راست اپنے زیر انتظام چلے ہیں وہ ہڑتال کے باوجود معمول کے مطابق کھلےرہیں گے، تاہم دوسرے وہ پمپس جو کسی اور کی یعنی نجی ملکیت میں چلائے جارہے ہیں وہ ہڑتال کا حصہ ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9pso.jpg