
وفاقی وصوبائی سطح پر پرائس کنٹرول کے سخت طریقہ کار کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کر دیں: ٹوئٹر پیغام
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کے بعد نگران حکومت کی طرف سے مہنگائی میں کمی لانے کے لیے سرکاری اداروں کو اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے ثمرات پرائس کنٹرول نظام کو متحرک کر کے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لا کر عوام تک پہنچائے جائیں۔
نگران وزیراعظم کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اہم پالیسی بیان میں کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے بعد وفاقی وصوبائی سطح پر پرائس کنٹرول کے سخت طریقہ کار کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انتظامیہ اپنی بھرپور کوشش کرے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام کو ریلیف کی صورت میں منتقل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میری تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے گزارش ہے کہ وہ فوری طور پر اس امر کو یقینی بنائیں کہ بنیادی اشیائے ضروریہ اور خدمات کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کریں۔ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہونا چاہیے جس کے لیے تمام متعلقہ وفاقی وصوبائی محکموں کو متحرک کر کے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لائی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1713894821100662904
علاوہ ازیں حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجن ایک بار پھر سے بڑھا دیئے گئے ہیں جس کے بعد پٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پٹرول پر لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔ پٹرول پر او ایم سی مارجن 47 پیسے بڑھایا گیا ہے جس کے بعد پٹرول فی لیٹر پر مارجن 7 روپے 41 پیسے کر دیا گیا ہے، پٹرول پر ڈیلر مارجن میں 41 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے لیے چین پہنچ چکے ہیں جہا ں ان کا استقبال وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی وانگ ژی گانگ وپاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے کیا۔ نگران وزیراعظم یہ دورہ چائنہ کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ کابینہ اراکین اور اعلیٰ سرکاری سمیت سمیت اعلیٰ سطحی وفد شریک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1713903552106754200
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8kakakmehmalamro.png