
پاکستان جس دن حمایت ختم کردی وفاقی حکومت بھی ختم ہو جائیگی،پیپلز پارٹی کا ایک بار پھر ن لیگ سے شکوہ، حمایت ختم کرنے پر حکومت ختم ہونیکی دھمکی بھی دیدی
پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر اپنی اتحادی حکومتی جماعت مسلم لیگ ن سے فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے اور مشاورت نہ کرنیکا شکوہ کر دیا ہے ۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کے فیصلے پر انہیں اور سندھ حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انکے مطابق ن لیگ کو مسائل کاادراک نہیں ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کو بے خبر رکھا گیا، جس دن حمایت ختم کر دیں گے اس دن حکومت ختم ہو جائے گی۔
شازیہ مری نے آئینی تقاضوں کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔انکے مطابق 11 ماہ گزرنے کے باوجود اجلاس نہیں بلایا گیا جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔
اس سے قبل بھی سندھ کے پانی اور نئی کینالز کے مسائل پر پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ یہ تنازعہ سندھ کے وسائل پر وفاق کے اقدامات پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔
بلاول زرداری نے انٹرنیٹ کی بندش اور اسپیڈ میں کمی پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور یہ موقف اختیار کیا کہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر آج کے دور میں موٹر ویز سے زیادہ اہم ہے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری کو مائنس کیا گیا تو حکومت ختم ہوجائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bilah1i12h2.jpg